تاج کرشنا پر سہ روزہ نمائش کا افتتاحTrendz 

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : تاج کرشنا بنجارہ ہلز میں سہ روزہ نمائش Trendz کا رسمی طور پر افتتاح ٹالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مدھومیتا کرشنا نے شہر کی سماجی شخصیت نمیتا سنگھوی کے ساتھ کیا ۔ اس موقع پر مدھو میتا اور نمیتا نے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارمس کی ضرورت ہے تاکہ ویل ڈیزائنڈ ویرس ، ڈیزائنر ساریز اور جیولری کی خواہاں خواتین ان کی پسند اور ذوق کے مطابق خریداری کرسکیں ۔ اس نمائش میں ایک سو ڈیزائنرس ہزاروں عصری اور روایتی ہینڈلوم ساریز ، خوبصورت ملبوسات ، ڈیزائنر اپارلس ، جیولری برائیڈل ویر ، لائف اسٹائل اکسیسریز ، ہوم ڈیکورس اور کڈس ویر کی نمائش اور فروخت کررہے ہیں ۔ یہ نمائش 3 فروری تک جاری رہے گی ۔۔