تاج کرشنا پر دو روزہ ڈیزائنر نمائش ’ خواہش ‘

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈیزائنر نمائش ، خواہش 17 اور 18 جون کو تاج کرشنا بنجارہ ہلز حیدرآباد میں منعقد ہوگی ۔ جس میں ملک کے کئی مشہور اور نئے ڈیزائنرس ان کے پراڈکٹس جیسے جیولری ، شوز ، ہوم فرنشنگس ، اکسیسریز اور ہوم ڈیکور کی نمائش اور فروخت کریں گے ۔ اس نمائش میں عید رمضان اور شادیوں کے لیے ہندوستان بھر کے خصوصی ڈیزائنر پراڈکٹس کی فروخت کی جائے گی ۔ نمائش خواہش نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرس کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے جہاں وہ اپنے پراڈکٹس کی نمائش کرسکتے ہیں ۔۔