تاج کرشنا میں سوترا کی نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کی مشہور نمائش سوترا کا آج یہاں تاج کرشنا میں آغاز ہوا جو 23 فروری تک جاری رہے گی ۔ لکثرری کے میدان میں یہ نمائش کلکتہ کے بعد اب حیدرآباد منتقل ہوئی ہے ۔ جس میں ایک ہی چھت تلے ملبوسات جیمس و جیویلری ، ہوم ڈیکر ، ڈیزائننگ اور دیگر لائف اسٹائل کی اشیاء سے بھر پور ہے ۔ نمائش کا اداکارہ النکریتا سہائی نے افتتاح کیا اور نمائش کے انعقاد پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر یقین ظاہر کیا کہ نمائش عوام کے لیے پسندیدہ ثابت ہوگی ۔۔