تاج دکن میں سنگار نمائش کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : اداکارہ رچنا اسمتھ نے تاج دکن ہوٹل میں دو روزہ نمائش سنگار کا افتتاح کیا ۔ یہ نمائش 26 اکٹوبر کو بھی جاری رہے گی ۔ اس میں نمائش ملک گیر سطح کے روایتی فیشن ڈیزائنرس شریک ہیں ۔ جس میں بالخصوص جیویلری ،ایکساسیریز ، فٹ ویر ، فیشن اپیرل اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ ایکٹرس رچنا اسمتھ نے نمائش کے افتتاح کے بعد خوشنودی کا اظہار کیا ہے ۔ مسز سری دیوی نے نمائش میں ملک گیر سطح کے بہترین ڈیزائنرس کا انتخاب کیا ہے ۔ اداکارہ پرینکا رامن اور یوگا ٹرینر رینا ہندوجا نے بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔ سنگار لائف اسٹائل نمائش پر انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔

کالیشورم پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کو ماحولیاتی منظوری
حیدرآباد، 25اکتوبر (یواین آئی ) کالیشورم پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کو ماحولیاتی منظوری مل گئی ہے ۔اس سلسلہ میں مرکز سے تلنگانہ کے محکمہ جنگلات و ماحولیات کو اطلاع دی گئی ہے ۔اس پروجیکٹ کے لئے جنگلات کی 3168ہیکٹر اراضی تلنگانہ کی حکومت حاصل کرے گی اور اس کے بدلے دوسرے مقامات پر متبادل اراضی فراہم کرنے تلنگانہ حکومت کی تجویز کو مرکز نے منظوری دے دی ہے ۔مہادیوپور،کریم نگر،سرسلہ،سدی پیٹ، یادادری ، میدک ، نظام آباد،بانسواڑہ ،نرمل میں محکمہ جنگلات کی اراضی اس پروجیکٹ کے لئے حاصل کی جائے گی۔