تابکاری مواد کی تجارت پر ایٹمی ادارہ کے ضابطوں کی پابندی : پاکستان کا ادعا

اسلام آباد ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارہ (آئی اے ای اے) کو اپنے اس ارادہ سے مطلع کیا ہے کہ وہ تابکاری ذرائع کی درآمد و برآمد کیلئے رہنمایانہ اصولوں کی پابندی کرے گا۔ پاکستانی دفترخارجہ انے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رہنمایانہ اصول تابکاری ذرائع کے تحفظ و سلامتی سے متعلق ضابطہ میں معاون ہوتے ہیں جو اگرچہ قانونی طور پر لازمی پابندی کی نوعیت کے حامل نہیں ہیں لیکن عالمی نیوکلیئر تحفظ و سلامتی کے سمجھوتہ کا ایک اہم عنصر ہیں۔ یہ ضابطہ اخلاق اکثر ممالک کیلئے یہ یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ تابکاری ذرائع کو اس انداز میں استعمال کیا جارہا ہے جو تحفظ و سلامتی کے اعلیٰ معیارات کے مطابق ہے۔