تائیوان میں 6.1 شدت کا زلزلہ ، 17 افراد زخمی

تائیپی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جمعرات کے روز تائیوان زلزلہ کے زبردست جھٹکے سے لرز گیا۔ ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 6.1 نوٹ کی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک بہاؤ شدید طور پر متاثر ہوا اور 17 افراد زخمی ہوئے۔ تائیپی کی کچھ فلک بوس عمارتوں میں بھی ارتعاش محسوس کیا گیا جبکہ یلان کاؤنٹی میں واقع کچھ اسکولوں کے طلباء خوفزدہ ہوکر اپنے کلاس رومس سے باہر آ گئے۔ یلان اور ہوالین شاہراؤں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ نیشنل فائر ایجنسی نے دریں اثنا ء بتایا کہ ایک ملائشیائی سیاح کو پیر کی ہڈی ٹوٹ جانے اور سر پر گہرے زخم آنے کی وجہ سے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔