ب400بیروزگارایم بی بی ایس ڈاکٹرس کی عارضی بھرتیاں

ماہانہ 30,000 روپئے تنخواہ‘ کنٹی ویلوگو پروگرام کیلئے حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد ۔30جولائی ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت کی طرف سے تلنگانہ میں 15اگست سے شروع کئے جانے والے تمام شہریوں کے آنکھوں کے معائنوں کی مہم کے سبب سرکاری دواخانوں کی موثر کارکردگی کو یقینی بنائے رکھنے کی غرض سے بیروزگار ایم بی بی ایس اور آیوشڈاکٹروں کو عارضی اساس پر چھ ماہ کیلئے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان معائنوں کے دوران ماہر ڈاکٹروں کی اعانت کریں گے ۔ محکمہ صحت کی طرف سے پہلے ہی ضروری رہنمایانہ خطوط جاری کئے جاچکے ہیں ۔ متعلقہ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس ( ڈی ایم ایچ اوز ) کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔ چنانچہ اہل امیدواروں ‘ بیروزگار ایم بی بی ایس / آیوش گریجوٹس کوکنٹی ویلوگو پروگراموں میں کام کرنے کیلئے درخواستوں کی طلب کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے 400 ڈاکٹروں کی بھرتی کی جائے گی ۔ 15 اگست سے چھ ماہ کیلئے عارضی بھرتی کی جائے گی اور انہیں فی کس 30,000 روپئے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی ۔ ریاست بھر میں چھ ماہ تک مفت آنکھوں کے معائنے کئے جائیں گے ۔ ضرورتمند مریضوں کو دواخانوں سے رجوع کیا جائے گا ۔ اس مقصد کیلئے 799 ٹیمس تشکیل دی جائے گی ۔ ہر ٹیم میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ‘ ایک آپٹومیٹرسٹر ‘ اے این ایم اور دیگر آنکھوں کے معائنوں میں حصہ لیں گے ۔ ضرورتمند مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کے لئے حکومت کی جانب سے 114 سرکاری و خانگی دواخانوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ کنٹی ویلوگو پروگرام کے تحت چلائی جانے والی آنکھوں کے مفت معائنے اور علاج کی اب ریاست گیر مہم کے ضمن میں ضروری آئی ڈراپس ‘ ادویات اور 34 لاکھ چشمے تیار رکھے گئے ہیں جنہیں تمام اضلاع کو روانہ کیا جارہا ہے ۔