بے روزگار نوجوانوں کو مختلف فنون کی مفت تربیت قیام و طعام کی بھی مفت سہولت ، حکومت تلنگانہ کا اعلان

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ جناب محمد جلال الدین اکبر کے بموجب بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اور انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ ( اے پی بی آئی آر ای ڈی ) کے تعاون و اشتراک سے نوجوانوں کو ضامن روزگار مختلف فنون کی تربیت دی جارہی ہے ۔ یہ تربیت دیہی سطح کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے رہے گی جس کے تحت امیدواروں کو کیمپس ریزیڈنشیل ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف کورسیس جیسے موبائیل سرویسنگ کے لیے امیدوار کی تعلیمی قابلیت ایس ایس سی کامیاب ہونا چاہئے اور حد عمر 18 تا 30 سال کے درمیان ہو ۔ جس میں نشستوں کی تعداد 25 مقرر کی گئی ہے ۔ ایم ایس آفس کے لیے انٹر کامیاب ، 35 نشستیں ، 18 تا 30 سال عمر ، اڈوانسڈ کمپیوٹر نیٹ ورکنگ ، انٹر پاس اور پی سی ہارڈویر کی 30 نشستیں ، عمر 18 تا 30 سال ، پی سی ہارڈویر انٹر پاس ، 25 نشستیں ، 18 تا 30 سال عمر اور ڈومیسٹک الیکٹریشن اینڈ اگری پمپ سیٹ ریپرنگ کے لیے ایس ایس سی پاس / فیل ، 25 نشستیں اور حد عمر 18 تا 30 سال کے درمیان رہنا چاہئے ۔ تربیتی پروگرام کی مدت 45 یوم رہے گی جس کا آغاز 4 ستمبر سے ہوگا اور اختتام 20 اکٹوبر کو ہوگا ۔ دوران تربیت منتخب امیدواروں کو رہائش کے علاوہ قیام اور طعام کی مفت سہولت رہے گی ۔ مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے فون نمبرات 040-60026350 ، 60026351 پر ربط کریں یا ویب سائٹ apbired.org ملاحظہ کریں ۔۔