بے بنیاد الزامات پر وائی ایس آر کانگریس کی تلگودیشم پر تنقید

حیدرآباد 31 مارچ ( آئی این این ) تلگودیشم پارٹی کے فرضی ادعا جات اور جھوٹے پروپگنڈہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس نے آج کہا کہ ریاست میں جو میونسپل انتخابات ہوئے ہیں ان کے نتائج سامنے آجائیں تو ان میں پارٹی کو شاندار کامیابی ملی ہے اور اس سے حقائق سامنے آجائیں گے ۔ پارٹی ترجمان جی رامچندر راؤ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کامیابی کی سمت رواں دواں ہے ۔ ہمیں اسپانسر کردہ سروے کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمیشہ ہی ایسا ہوتا ہے کہ جو پارٹی شکست کھانے والی ہوتی ہے وہ ایسے طریقے اختیار کرتی ہے ۔ عوام وائی ایس آر کانگریس کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کے حامی میڈیا میں اس سے قبل کئی سروے کروائے گئے تھے لیکن وائی ایس آر کانگریس پارٹی عوام کی تائید سے اکثر موقعوں پر کامیابی سے ہمکنار ہ