بی یو ایم ایس میں داخلے کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ

العارف یونانی کالج کو 100 نشستوں کی اجازت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی یو ایم ایس ( یونانی میڈیسن ) کورس میں داخلے کے لیے تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے لیے انٹر بی پی سی کامیاب اور نیٹ کامیاب امیدواروں کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 نومبر رکھی ہے ۔ العارف یونانی میڈیکل کالج کو دوسری کونسلنگ میں شامل کیا گیا اور اس کالج کو 100 نشستوں کی اجازت ملی ہے ۔ جناب سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر سیاست بمسٹ کوچنگ کے بموجب مرکزی حکومت کے ادارہ سی سی آئی ایم سے العارف کالج کو اجازت کے حصول کے لیے ڈاکٹر محمد احسان الحق سکریٹری / کرسپانڈنٹ کی انتھک کوششیں اور کامیاب نمائندگی شامل ہے ۔ نیٹ کامیاب امیدوار جنہوں نے اسنادات کی تصدیق نہیں کروائی اور آن لائن رجسٹریشن نہیں کروایا تھا ان کے لیے 4 نومبر تک آخری تاریخ دی گئی اور 5 نومبر کو عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز پی جی آر ار سی ڈی ای میں اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا ۔ اس کے بعد ویب آپشن کے لیے میرٹ لسٹ دی جائے گی ۔ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج میں بھی 4 نشستیں دوسری کونسلنگ سے پر ہوگی ۔ کے ین آر یو ایچ ایس کے ویب سائٹ پر تفصیلات ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔ یہ ویب کونسلنگ صرف اے زمرہ کے نشستوں کے لیے رہے گا ۔ مزید معلومات کے لیے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔