بی جے پی ’’ہائپر نیشنلزم ‘‘ ماحول پیدا کرنے کوشاں: صدر کانگریس

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات صرف ضلعی سطح کے لئے ہیں کیوں کہ ملک میں بی جے پی ’’ہائپر نیشنلزم‘‘ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بے روزگاری، زرعی بحران اور دیگر عوامی مسائل کی یکسوئی میں مودی حکومت ناکام ہوچکی ہے چنانچہ وہ پورے ملک میں غیرضروری قوم پرستی کا ماحول پیدا کرکے حقیقی مسائل کی جانب سے عوام کی توجہ منحرف کرنا چاہتی ہے۔ اُنھوں نے طنزیہ انداز میں اِس بات کی تردید کی کہ انتخابات ہر سطح پر ہوں گے اور کہاکہ درحقیقت انتخابات ضلعی سطح پر ہوں گے جہاں لوگوں کو اپنے حقیقی مسائل کا ادراک ہے اور وہ بی جے پی کے قوم پرستی کے پروپگنڈے سے متاثر نہیں ہوتے۔ اپوزیشن پارٹیوں پر بی جے پی نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اِس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان محفوظ اور مضبوط اور فیصلہ کن قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔ راہول گاندھی نے مختلف موضوعات پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس انتخابی منشور میں ملک کی معیشت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جبکہ مودی اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی بات کرتے ہیں لیکن ملک میں غیرضروری طور پر ہائپر نیشنلزم کا ماحول گرم کرنا چاہتے ہیں۔ مودی حکومت نے نفرت پھیلائی ہے ، اُس کی سیاست میکانیکی اور نفرت انگیز ہے جو اپنی قیمت وصول کرکے رہے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر کانگریس برسر اقتدار آجائے تو وہ اقل ترین اُجرت کا تیقن دیں گے۔