بی جے پی کے رکن اسمبلی اور دیگر 9 کو قتل مقدمہ میں عمر قید

الہ آباد ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ نے رکن اسمبلی چنڈیل اور دیگر 9 کو سزائے عمرقید قتل کے ایک مقدمہ میں سنائی۔ تاہم انہیں اپیل کرنے کی اجازت دی گئی۔ سزاء دینے والی ڈیویژن بنچ جسٹس رمیش سنہا اور جسٹس دنیش کمار سنگھ پر مشتمل تھی، جس نے سیشن جج کے فیصلہ کو برعکس کردیا تھا جو 15 جولائی 2002ء کو تمام 10 ملزمین بشمول چنڈیل کو باعزت بری کرتے ہوئے سنایا گیا تھا۔ مزید پانچ افراد بشمول دو بچے گولیوں سے زخمی ہوئے تھے۔