بی جے پی کو صرف اپنی ترقی سے دلچسپی : پرینکاگاندھی

کانپور ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے آج کہا کہ اسے صرف اپنی ترقی کے پروگراموں سے دلچسپی ہے ملک کی ترقی سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں دو قسم کی ہوتی ہیں ایک جو عوام کی ترقی کیلئے جدوجہد کرتی ہے اور دوسری کو صرف اپنی ترقی سے دلچسپی ہوتی ہے۔ اب کونسی حکومت عوام کی ترقی کیلئے جدوجہد کرتی ہے اور دوسری صرف اپنی ترقی سے دلچسپی رکھتی ہے اس کا فیصلہ کرنا عوام کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت صرف دکھاوے اور تشہیر میں دلچسپی رکھتی ہے۔ پرینکا گاندھی ایک انتخابی ریالی سے کانپور میں خطاب کررہی تھیں۔