بی جے پی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

نئی دہلی۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج ایک وجہ بتائو نوٹس بھارتیہ جنتا پارٹی کے نام جاری کی ہے جس میں عام انتخابات کمیٹی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے آڈیو ویژول اشتہارات کے ذریعہ جس کا عنوان میں بھی چوکیدار ہوں تھا اور جو سماجی ذرائع ابلاغ پر جاری کیئے گئے جبکہ یہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کی خلاف ورزی ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ نیرج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جوابی حلف نامہ اندرون تین داخل کرے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے نگرانکار کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 16 مارچ کو ایک صداقت نامہ نیرج کو جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ بالا اشتہار کے موضوع کی جھلکیاں ارکان عملہ کی جانب سے مشاہدے کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 16 مارچ کو وزیراعظم نریندر مودی نے ’’میں بھی چوکیدار ہوں‘‘ مہم کا رسم آغاز انجام دیا اور اسے اپنے ٹوئٹر پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا چوکیدار اٹل کھڑا ہوا ہے تاکہ قوم کی خدمت کرے لیکن میں اس کام میں اکیلا نہیں ہوں۔ 16 مارچ کو وزیراعظم نریندر مودی نے ’’میں بھی چوکیدار ہوں‘‘ مہم کا آغاز کیا اور کہا کہ وہ اس کام میں اکیلے نہیں ہیں۔ ہر وہ شخص جو بدعنوانیوں، سماجی برائیوں کے خلاف جنگ کررہا ہے، چوکیدار ہے۔ ہر شخص جو ہندوستان کی ترقی کے لیے جدوجہد کررہا ہے، چوکیدار ہے۔ آپ کا چوکیدار بالکل چوکس ہے۔ اس ویڈیو میں ایک گیت بھی شامل ہے جس میں ملک کے کونے کونے سے لوگ گیتا گارہے ہیں ’’میں بھی چوکیدار ہوں‘‘ ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے اسے سماجی ذرائع ابلاغ پر پیش کیا گیا ہے۔