بی جے پی کا اجلاس لوک سبھا کے امیدواروں کی فہرست پیش

رانچی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی جھارکھنڈ نے آج ریاستی صدر لکشمن گلوا اور چیف منسٹر رگھوبر داس کو اختیار دیا ہیکہ وہ معتمد تنظیمی دھرم پال سنگھ کے ساتھ لوک سبھا امیدواروں کی فہرست پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے اجلاس پر پیش کریں۔ پارٹی کے ایک صحافتی بیان میں جنرل سکریٹری دیپک پراش کے حوالہ سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔