بی جے پی کارپوریٹر نے پاکستانی پرچم سمجھ کراقلیتی طبقہ کے گھر سے پرچم نکال دیا

بنگالورو ۔ 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگالورو جنوب کے امیدوار پرجول سوریا کے لئے انتخابی مہم چلانے والے بی جے پی کے کارپوریٹر نے اس وقت تنازعہ کھڑا کردیا جب انہوں نے اقلیتی طبقہ کے ایک گھر سے پرچم کو یہ کہتے ہوئے غلطی سے نکال دیا کہ یہ پاکستان کا قومی پرچم ہے ۔ کارپوریٹر نے اس وقت یہ پرچم نکال دیا جب وہ انتخابی مہم کے دوران اس گھر پہنچے اور گھر والوں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کا پرچم نہ لہرائیں۔بی جے پی کے حامیوں نے مکان مالک کی جانب سے اس بات کی اطلاع کے باوجود کہ یہ پاکستان کا پرچم نہیں ہے ’ اس پرچم کو نکال دیا ۔بی جے پی کے کارکنوں نے پہلے وندے ماترم بھی گایا ۔مقامی شخص سید شریف نے یہ بات بتائی۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت گھر میں بزرگ خاتون کے ماسوا کوئی بھی نہیں تھے۔اس واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے مقامی افراد نے بی جے پی کارپوریٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اس حرکت پر معذرت خواہی کرے ۔اس کشیدگی کو دور کرنے کے لئے بی جے پی کے کارکنوں نے مکان مالک کو پرچم واپس کردیا۔