بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست کررہی ہے : آر ایل ڈی

لکھنؤ: 17 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک دل(آرایل ڈی) نے پریاگ راج میں بی جے پی پر ووٹوں کے پولرائزیشن کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان جاوید احمد نے چہارشنبہ کو الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے اپنے خط میں شکایت کی ہے کہ پریاگ راج میں بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ کے حمایت میں یادو سماج کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے سبکدوش جج سکھا رام سنگھ یادو نے بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے ۔