بی جے پی ورکرس پر اُنگلی اُٹھانے والوں کو دھمکی

غازی پور 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر منوج سنہا نے دھمکی دی ہیکہ کوئی بھی شخص جو بی جے پی ورکرس پر اُنگلی اُٹھائے اُسے اندرون چار گھنٹے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ منوج نے گزشتہ شام یہاں سے تقریباً 40 کیلو میٹر دور سعیدپور میں کسان پنچایت سمیلن سے خطاب میں کہاکہ بی جے پی ورکرس کرپشن کا صفایا کرنے اور مجرمانہ سرگرمیوں سے پیسہ کمانے کا رجحان ختم کرنے کمربستہ ہیں۔ 59 سالہ موجودہ ایم پی جو غازی پور سے دوبارہ انتخاب کیلئے کوشاں ہیں ، اُنھوں نے کہاکہ رخنہ ڈالنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔