بی جے پی خاتون قائد کی اجتماعی عصمت ریزی

رانچی ۔ 29 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی خاتون بی جے پی لیڈر کی رانچی ڈسٹرکٹ کے موضع ماسمانو میں کچھ نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طورپر اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ یہ واقعہ اتوار کو رونما ہوا جہاں ملزمین بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ میں گھس آئے اور یہ گھناؤنا جرم کیا ۔ فرار ہونے سے قبل انھوں نے خاتون قائد کے شوہر کو بھی مارا پیٹا اور اُن کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور گھر سے سونے کے زیورات اور نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایاکہ ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ انتخابات اور رائے دہی کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے ۔ ایسے حالات میں اس نوعیت کا جرم یقینا حکومت اور پولیس کے لئے لمحۂ فکریہ ہے ۔