بی جے پی اپنے وعدے پورا کرنے میں ناکام رہی: راوت

مرینا، 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین اور مرینا لوک سبھا حلقہ کے امیدوار رام نواس راوت نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کیا اور پانچ سال میں اپنے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ۔مسٹر راوت نے کل یہ بات ضلع کے امباہ اسمبلی کے کئی دیہات میں رائے دہندگان سے رابطہ کے دوران منعقد اجتماع میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جو کہتی ہے وہ کرتی ہے . انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بنی تو ہر غریب کو ہر سال 72 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے کام عوام کے سامنے ہیں۔ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود مقامی مسائل کا تدارک کرنے میں ناکارہ ثابت ہوئے ہیں۔