بی جے پی ‘ امیٹھی میں رقومات تقسیم کر رہی ہے : پرینکا

امیٹھی 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج بی جے پی کو نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ امیٹھی میں گاوں پردھانوں کو فی کس 20,000 روپئے بانٹ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنا انتخابی منشور حوالے کرنے کی بجائے رقومات بانٹ رہی ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پیسہ تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ کانگریس نے اپنا انتخابی منشور بانٹا ہے لیکن بی جے پی اپنے منشور کی بجائے نقد رقومات بانٹ رہی ہے ۔ وہ گاوں کے پردھانوں کو فی کس 20,000 روپئے بانٹ رہی ہے ۔ پرینکا گاندھی نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ اس حلقہ میں ڈرامہ کر رہی ہیں۔ اسمرتی یہاں میڈیا کے ساتھ آتی ہیں اور جوتے بانٹتی ہیں۔ وہ یہاں کے عوام کی توہین کرنا چاہتی ہیں۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ امیٹھی کے عوام کیا چاہتے ہیں۔