بی جے پی امیدواروں کی تائید میں امیت شاہ کا کولکتہ میں روڈ شو

کولکتہ ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انتخابات کے آخری مرحلہ کی پولنگ کے سلسلہ میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے منگل کو اپنے پارٹی امیدواروں کی تائید میں روڈ شو کا اہتمام کیا تھا ۔ ریالی کا آغاز 4:30 بجے شام سنٹرل کولکتہ کے اسیلانڈ علاقہ سے ہوا جس کا اختتام نارتھ کولکتہ میں واقع سوامی ویویکانندا کے مکان پرہوگا ۔ امیت شاہ ایک سجی سجائی ٹرک میں سوار تھے جس کے دونوں جانب کولکتہ ساؤتھ کے امیدوار راہول سنہا اور نارتھ امیدوار چندرا کمار بوس بیٹھے ہوئے تھے ۔ سڑک کی دونوں جانب عوام کے قطار موجود تھی اور ہاتھ اٹھاکر وہ جواب دے رہے تھے ۔