بی ایس پی کے سینئر لیڈر اپادھیائے پارٹی سے برطرف

لکھنؤ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے سابق وزیر اور ایم ایل اے رام ویر ابادھیائے کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پارٹی سے برطرف کردیا گیا ہے ۔پارٹی جنرل سکریٹری میوالال گوتم نے منگل کو مسٹر اپادھیائے کو لکھے خط میں کہا‘‘ آپ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں کافی دنوں سے سرگرم ہیں جس کے لئے آپ کو انتباہ بھی دیا گیا لیکن اس کے باوجود آپ نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی مخالف سرگرمیوں کو برقرار رکھتے ہوئے فتح پور سیکری اور علی گڑھ سمیت دیگر سیٹوں پر بی ایس پی امیدواروں کی مخالفت کی اور حریف امیدواروں کی حمایت کی۔انہوں نے لکھا کہ‘‘ آپ کا یہ طرز عمل کافی سنگین ہے اور آپ کو پارٹی سے معطل کیاجاتا ہے ۔ آپ کو اسمبلی میں بھی پارٹی کے عہدے سے برخواست کیاجاتا ہے ۔ آپ پارٹی کی کسی بھی میٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔بی ایس پی جنرل سکریٹری نے یہ خط کی کاپیاں اسمبلی اسپیکر کو بھی بھیج دی ہیں۔