بی ایس این ایل کسٹمرس کے لیے نئے آفرس کا اعلان

تلنگانہ ٹیلی کام سرکل کے چیف جنرل منیجر وی سندر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بھارت سنچار نگم لمٹیڈ تلنگانہ ٹیلی کام سرکل کے چیف جنرل منیجر وی سندر نے آج بی ایس این ایل کسٹمرس کے لیے نئے آفرس کا اعلان کیا ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سندر نے کہا کہ نئے آفرس پری پیڈ موبائل سروسیس کے تحت ہیں جس میں بی ایس این ایل کی جانب سے لوکل یا رومنگ میں سوائے نئی دہلی اور ممبئی کے کسی بھی نیٹ ورک کو غیر محدود لوکل ایس ٹی ڈی کالس کی مختلف پلانس اور وئیلیڈیٹی کے ساتھ پیشکش کی جارہی ہے ۔ جس کا آغاز20 فروری سے کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ DATA STV7 کا آغاز پہلے ہی کیا گیا ہے ۔ اسی طرح یو اے ای اور امریکہ کو پری پیڈ انٹرنیشنل رومنگ کا حال میں آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ تمام سکنڈری سوئپ ننگ علاقوں میں 19 تا 28 فروری مفت سم آفر کے ساتھ میگا میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے دوران سم مفت دی جائے گی اور 110 روپئے کے ری چارج پر فل ٹاک ٹائم اضافی کشش ہوگی ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بی ایس این ایل کی جانب سے تلنگانہ میں سیاحتی مقامات ، دیہی مقامات پر وائی فائی سروسیس فراہم کی جارہی ہے ۔ 121 سائٹس کے منجملہ 119 سائٹس پر اس سرویس کو شروع کیا گیا ہے ۔ مزید 125 کو دیہی مقامات پر مارچ 2018 تک مکمل کیا جائے گا ۔ کسٹمرس ان کے ڈیوائس میں SSID کو ایکٹیویٹ کر کے ان مقامات پر وائی فائی سروسیس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر سینئیر منیجر اور پی جی ایم سیلس اینڈ مارکیٹنگ ڈی ایس نریندر بھی موجود تھے ۔۔