بی ایس ایف میں اسپورٹس کوٹہ کے تحت تقررات کا اعلان

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بارڈر سیکوریٹی فورس کی جانب سے ( بی ایس ایف ) اسپورٹس کوٹہ کے تحت 196 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ کانسٹبل ( جی ڈی ) کی جملہ 196 جائیدادیں ہیں جن میں 135 مردوں کے لیے اور 61 خواتین کے لیے مختص ہیں ۔ منتخب امیدواروں کو 21,700 روپئے تنخواہ دی جائے گی ۔ اسپورٹس شعبہ جات کے لحاظ سے آرچری 7 ، مرد 4 ، خواتین 3 ، آکیوویٹک سیونگ ( ڈرائیونگ ، واٹر پولو ) 20 ( مرد 11 ، خواتین 9 ) اتھلیٹکس / کراس کنٹری 32 ( مرد 16 ، خواتین 16 ) باسکٹ بال 6 ، ( مرد ) باکسنگ 10 مرد 6 ، خواتین 4 ) ایکویسٹرین 3 ( مرد ) فٹ بال 8 ( مرد ) جمناسٹکس 5 ، ( مرد ) ہینڈ بال 6 ( مرد ) ، ہاکی 8 ( مرد ) جوڈو 9 ( مرد 4 ، خواتین 5 ) کبڈی 7 ( مرد ) پولو 1 ( مرد ) ، شوٹنگ 14 ( مرد 7 ، خواتین 7 ) ، تائی کینڈو 8 ، والی بال 9 ( مرد ) واٹر اسپورٹس ( کیاکنگ ، کنوئنگ ، روئنگ ) 11 ، مرد 6 ، خواتین 5 ، ریجلنگ ( فری اسٹائیل اینڈ گریکورمن ) 19 ( مرد 12 ، خواتین 7 ) ، مخلوعہ جائیدادیں ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے ایس ایس سی یا اس کے مساوی کامیاب اور متعلقہ کھیل شعبہ میں ملک / ریاست کی ملکی یا بین الاقوامی سطح پر نمائندگی یا یونیورسٹی کی جانب سے انٹر یونیورسٹی ٹورنمنٹ یا کسی بھی اسکول کی جانب سے قومی سطح کی نمائندگی کیے ہوئے امیدوار اہل ہوں گے ۔ علاوہ ازیں نیشنل فزیکل ایفیشینس میں ڈرائیو میں فزیکل ایفیشنس میں نیشنل ایوارڈ یافتہ بھی ہونا ضروری ہے اور امیدوار کی عمر یکم اگست 2017 تک 23-18 برس کے اندر ہو ۔ تحفظات کے ضابطہ پر عمل آوری ہوگی ۔ امیدوار کے جسمانی خد و خال قامت مردوں کے لیے 170 سنٹی میٹر ، خواتین کے لیے 157 سنٹی میٹر ، سینہ مردوں کے لیے 80 سنٹی میٹر ( عام طور پر ) 85 سنٹی میٹر ) سانس پھولنے کے بعد ) وزن عمر اور لمبائی کے اعتبار سے ہونا چاہئے ۔ انتخاب ہائٹ بار / ٹسٹ ، آئی ڈنٹیٹی چیک ، ٹسٹی مونیلس / ڈاکیومنٹس کی جانچ ، فزیکل اسٹانڈرڈ ٹسٹ ( پی ای ٹی ) اور متعلقہ کھیل شعبہ میں ٹرائیل ، میڈیکل اگزامنیشن بھی ہوگا ۔ درخواستیں آف لائن میں مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کرنا ہوگا ۔۔
The Commandent, 32 BN BSF, Hisar, Post Office – Sirsa Road, Hariyana-125011
درخواستیں پہونچنے کی آخری تاریخ ایمپلائمنٹ نیوز اخبار ( ستمبر 30 اکٹوبر ۔ 6 ، 2017 میں نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے 30 دن کے اندر ) مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ bsf.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔