بی ایس ایف سپاہی ہاتھی کے پیر تلے کچلا گیا

پتھل گاؤں،29مئی(سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں اڈیشہ کی سرحد سے متصل تپکرا جنگلاتی سب ڈیویژن میں آج جنگلی ہاتھی نے بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے ایک جوان کو کچل کر ماردیا۔ جنگلاتی ڈیویژن کے افسر کرشن کمارجادھو نے یواین آئی کو بتایا کہ گزشتہ رات تپکرا جنگلاتی سب ڈیویژن میں گرام پنچایت فلٹھبورا میں اڈیشہ کے ہاتھیوں کا ایک جھنڈ آگیا تھا۔ان ہاتھیوں نے آج بی ایس ایف کے جوان تیوفل ترکی(55)کو کچل کر مار ڈالا۔ انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست سے اچانک پہنچنے والے ہاتھیوں کے جھنڈ کے سلسلے میں گاؤں والوں کے آگاہ نہ کرپانے کی وجہ سے یہاں اس طرح کے معاملے سامانے آرہے ہیں۔ہاتھیوں کے خر مستی سے چھتیس گڑھ کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں بری طرح متاثر ہیں۔ جادھو نے بتایا کہ اڈیشہ اور جھارکھنڈ ریاست کے سندر گڑھ اور سمڈیگا ضلع کے جنگلات کے افسران کی مشترکہ میٹنگ بلا کر اطلاع کے لین دین کا پختہ انتظام کیا جائے گا۔جش پور ضلع کے سبھی متاثرہ گاؤں میں بیداری مہم چلانے پر بھی زور دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اڈیشہ ریاست کے جنگل یہاں کی سرحد سے متصل ہونے کی وجہ سے ہاتھیوں کے جھنڈ تپکرا ،کنکری اورپتھل گاؤں علاقے کے جنگلات میں گھومتے رہتے ہیں۔ان ہاتھیوں کے جھنڈ پر مسلسل نگرانی کے لئے تینوں ریاست کے محکمہ جنگلات کے عملے مشترکہ طورپر کام کریں گے ۔