بیکڈ چکن

 

اجزاء: مرغی کا گوشت آدھاکلو ، دہی ایک پاؤ ، پسا ہوا ادرک لہسن ایک بڑا چمچہ ، نمک ایک بڑا چمچہ ، پسی ہوئی لال مرچ دو چھوٹے چمچے لیموں ایک عدد زردے کا رنگ چٹکی بھر تیل حسب ضرورت ۔
ترکیب : دہی میںپسا ہوا ادرک لہسن ، نمک ، پسی ہوئی لال مرچ ، لیموں کا رس اور زردے کا رنگ شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں ۔ اس کے بعد مرغی کے گوشت کی چھوٹی بوٹیاں بناکر اس میں شامل کریں اور کانٹے کی مدد سے گوشت کو گودیں تاکہ مسالہ گوشت کے اندر تک لگ جائے ۔ دو گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں ۔ پھر بیکنگ ٹرے پر چند قطرے تیل کے ڈال کر اچھی طرح پھیلا لیں ۔ اس کے بعد مرغی کا آمیزہ اس پر ڈال کر اوون میں 150 ڈگری پر پکنے رکھ دیں ۔ کچھ دیر بعد ڈش کو نکال کر بوٹیوں کو پلٹ دیں اور دوبارہ پکنے رکھ دیں ۔ کچھ دیر میں یہ تیار ہوجائے گا ۔ لذیذ بیکڈ چکن سلاد رائتے اور نان کے ساتھ تناول فرمائے ۔