بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا

حیدرآباد۔/3 مئی، ( سیاست نیوز) بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے ایک مقدمہ میں ایل بی نگر کی عدالت نے 36سالہ شیوارما کرشنا کو عمرقید کی سزا سنائی ہے جس نے سال 2013 میں اس کی بیوی 27 سالہ لکشمی گنگا بھوانی پر ہتھوڑے سے وار کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا تھا اور اس کی نعش کو نلہ ولی کے جنگلات میں ٹھکانے لگادیا تھا۔ چندریا نگر چنتل جیڈی میٹلہ کے ساکن پیشہ سے الکٹریشن اس شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا اور 1500 روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔