بیوی کی ہراسانی پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /30 جولائی ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ سری راملو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ میڑچل علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ اس کی بیوی نے اس سے جھگڑا کرنے کے بعد اپنے مائیکے کا رخ کیا اور شوہر کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے کر ہراساں و پریشان کر رہی تھی ۔ جس سے تنگ آکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔