بیوی کی پولیس میں شکایت پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کی جانب سے پولیس میں شکایت اور پولیس کونسلنگ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ بالایا نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پیشہ سے کار ڈرائیور بالیا۔ منی کنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس کا اس کی بیوی کویتا کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا اور اس کی بیوی نے پولیس میں شکایت کی تھی ۔ 27 مئی کے دن گچی باؤلی ویمن پولیس اسٹیشن میں بالیا کو طلب کیا گیا اور اس کی کونسلنگ کی گئی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔