بیوی کی موت پر دل برداشتہ شوہر کی موت

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کی موت کے غم سے دلبرداشتہ ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ امجد نے خودکشی کرلی ۔ امجد گذشتہ دنوں جیل سے رہا ہوا تھا اور جیل سے رہائی کے بعد سے وہ بیوی کے غم کا شکار ہوگیا ۔ امجد مجید بنڈہ علاقہ کے ساکن گورے میاں کا بیٹا تھا جو پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اکٹوبر کے مہینے میں اس کی بیوی کی موت ہوئی تھی اور اس سلسلہ میں اس شخص کو جیل کی سزا کاٹنی پڑی تھی ۔ پولیس گچی باؤلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔