بیوی اور بچے کا قاتل ظالم شخص گرفتار

ملزم کا بیان قلمبند ، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش مرلی دھر بھگوت کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی اور بچے کا قتل کرنے والے ظالم شخص کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 27 سالہ عابد عالم کو گرفتار کرلیا گیا 30 اپریل کے آٹو نگر ونستھلی پورم علاقہ کی عوام نے ایک مکان سے بدبو کی شکایت کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے عابد عالم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تلاش شروع کردی تھی ۔ جو آج علاقہ میڑچل سے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کمشنر کے مطابق عابد عالم کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عابد عالم جو ریاست بہار سے تعلق رکھتا تھا ۔ اس نے اس کی بیوی 25 سالہ کویتا عرف صباء اور 2 سالہ ادیب عالم کا قتل کردیا اور راہ فرار اختیار کرلی ۔

عابد عالم کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا کہ وہ ان کی غیر موجودگی میں غیر مردوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہے ۔ اس کے تعلقات پائے جاتے ہیں عابد عالم کویتا عرف صباء اور ادیب کا قتل کرنے کے بعد بہار منتقل ہوکر پرسکون زندگی بسر کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا ۔ عابد عالم سال 2010 تا 2014 تک انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد چند بیاک لاگ سبجکٹ کی تکمیل کیلئے اندرا نگر کالونی ونستھلی پورم میں قیام پذیر تھا ۔ جس روم میں عابد رہتا تھا اس کے پیچھے جھونپڑی میں کویتا رہتی تھی ۔ دونوں میں دوستی ہوگئی ۔ یہ خاندان لڑکی کی شادی کرنے کے موقف میں نہیں تھا اور دونوں کے درمیان تعلقات اذدواجی بن گئے اور شادی ہوگئی انہیں دو سال کا لڑکا ادیب عالم بھی تھا ۔ چند روز سے عابد عالم اپنی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا تھا ۔ اس کو شک تھا کہ کویتا اس کی غیر موجودگی میں دیگر مردوں سے تعلقات رکھتی ہے ۔ اس نے منصوبہ پر عمل کرتے ہوئے موقع کا فائدہ اٹھایا 28 اپریل کو مکان دار اور ساتھی کرایہ دار کی غیر موجودگی میں اس نے بیوی اور بچے کا قتل کردیا ۔ بیوی پر حملہ کرنے کے بعد توال سے اس کا گلہ گھونٹ دیا اور کمسن بچے کی ناک اور منہ بند کرتے ہوئے اس ظالم باپ نے بچے اور بیوی کو ہلاک کردیا اور ان کی نعشوں کو گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔