بیویوں سے جھگڑے کے بعد دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ایک بی نگر اور ڈنڈیگل پولیس حدود میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ ایک نے بیوی کو مارپیٹ کرنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اور دوسرے نے بیوی کے مائیکے چلے جانے کے بعد خودکشی کرلی ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 45 سالہ مکیش کمار جو بہادرپل علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس کا بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا اور اس نے اپنی بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ جنگیا جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ بیرامل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس کی بیوی جھگڑا کرنے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔