بیویوں سے جھگڑوں پر شوہروں کی خودکشی

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات جوبلی ہلز اور پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 32 سالہ ناگراجو جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ ایس پی آر ہلز میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو بیوی سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 47 سالہ مہیش کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم پیٹ بشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گھریلو مسائل اور تنازعات سے دلبرداشتہ ہوگیا جس نے پولیس سمجھتی ہے کہ کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

ونستھلی پورم میں لڑکی کی خودکشی
حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ OYO لاڈج میں لڑکی کی خودکشی کا یہ واقعہ پیش آیا جو بنگال سے تعلق رکھتی تھی ۔ پولیس نے بعد میں اس کی شناخت سنگیتا کی حیثیت سے کرلی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ سنگیتا تین روز قبل اپنے عاشق کے ہمراہ حیدرآباد آئی تھی ۔ سنگیتا کی عمر تقریباً 43 سال بتائی گئی ہے ۔ سنگیتا پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر تھی ۔ جو مغربی بنگال سے تعلق رکھتی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔