بیوٹی ٹپس

٭ اصلی شہد اور بالائی دونوں ملاکر چہرے پر لگالیں
٭ پیاز منہ کے داغوں پر رگڑنے سے داغ مٹ جاتے ہیں
٭ رات کو سونے سے قبل خشک جلد والے چہرے پر بالائی مل لیں ۔
٭ اگر چہرے پر دانے ہوں تو فشل کیلئے ایلوویرا مساج کریم کا استعمال کریں ۔ اس سے دانوں میں انفیکشن نہیں بڑھے گا ۔
٭ سکرب خریدتے وقت خیال رکھیں کہ سکرب باریک دانوں پر مشتمل ہو ۔ علاوہ ازیں سکرب کو چہرے پر استعمال کرتے وقت انگلیوں کی پوروں سے لگائیں اور عرق گلاب کے ساتھ ملاکر لگانے سے مفید رہے گا ۔
٭ اگر چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو مولی کے پتے پیس کر منہ پر لیپ کرلیں
٭ کچا دودھ مہاسوں پر ملیں
٭ آٹے کا بورا اور دودھ ملاکر لٹی بنالیں اور چہرے پر لیپ کرنے کے آدھے گھنٹے بعد منہ دھولیں ۔