بیوٹی ٹپس

٭ آنکھوں کے حلقے دور کرنے کیلئے استعمال شدہ ٹی بیگ آنکھوں پر رکھیں ۔ اس کیلئے طریقہ یہ اختیار کریں کہ پہلے گرم ٹی بیگ اور ایک منٹ بعد ٹھنڈے ٹی بیگ آنکھوں پر رکھیں ۔ یہ عمل کئی بار دہرائیں ‘ جب تک حلقے واضح طور پر ہلکے نہ پڑجائیں آپ یہ طریقہ روزانہ دہراسکتی ہیں ۔
٭ اگر آپ کی جلد بہت زیادہ آئیلی (Oily) ہے تو ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس لے کر برابری کی مقدار میں شہد ملائیں اور اس ماسک کو اچھی طرح چہرے پر مساج کریں ۔ ایک گھنٹے بعد چہرہ دھولیں ‘یہ طریقہ روزانہ دہرائیں ۔
٭ اگر بال بہت زیادہ گر رہے ہوں تو ایک چائے کا چمچہ ادرک کا رس ‘ ایک چائے کا چمچہ کیسٹر آئل اور ایک چائے کا چمچہ کوکونٹ آئل باہم مکس کریں اور بال دھونے سے ایک گھنٹے پہلے سر کی جلد پر اس کا مساج کریں ۔ اس کے علاوہ بال دھونے کیلئے ہربل یا پروٹین شیمپو استعمال کریں ۔
٭ اگر بال پتلے اور چھدرے ہوں اور کم عمری کے باوجود گر رہے ہوں تو روزانہ انگلیوں کی پوروں کی مدد سے سر کی جلد کا مساج کریں تاکہ دوران خون تیز ہوسکے ۔ پھر چند منٹ تک بال برش کریں اور بادام کے تیل یا کھوپرے کے تیل سے سرکا مساج کریں ۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً گرم پانی میں بھیگا ہوا تولیہ سرپر لپیٹیںتاکہ بال تیزی سے بڑھیں ۔