بینک ، انشورنس ملازمین کی 8جنوری سے دو روزہ ہڑتال

حیدرآباد30دسمبر(یواین آئی)آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی بی ای اے )،آل انڈیا انشورنس ایمپلائز ایسوسی ایشن(اے آئی آئی ای اے )،جنرل انشورنس ایمپلائز آل انڈیا ایسوسی ایشن(جی آئی ای اے آئی اے )،بینک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا(بی ای ایف آئی)اور آل انڈیا ایل آئی سی ایمپلائز فیڈریشن(اے آئی ایل آئی سی ای ایف)نے نیشنل ٹریڈ یونین کنونشن کی جانب سے 8جنوری سے دو روزہ ہڑتال میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ملک کے تمام محنت کش طبقہ کی جانب سے اس ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے جس کا اہتمام اہم مرکزی ٹریڈ یونینوں آئی این ٹی یو سی،اے آئی ٹی یو سی، ایچ ایم ایس، سی آئی ٹی یو،اے آئی یو ٹی یو سی، ٹی یو سی سی ،ایس ای ڈبلیو اے ، اے آئی سی سی ٹی یو، ایل پی ایف اور یو ٹی یوسی کے ساتھ ساتھ بیشتر شعبہ جات بشمول بینکنگ اور انشورنس شعبہ کی دیگر آزادانہ ٹریڈ یونین فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم ، اے آئی آئی ای اے ، جی آئی ای اے آئی اے ، بی ای ایف آئی اور اے آئی ایل آئی سی ای ایف لیڈروں وی رمیش، کے گوندن ، پردیپ بسواس اورراجیش کمار نے اپنے تمام یونٹس اور ارکان کو لکھے گئے مکتوب میں کہاکہ یہ ہڑتال اہم جدوجہد ہوگی تاکہ مرکزی حکومت کی موافق سرمایہ دارانہ ،موافق کارپوریٹ معاشی پالیسیوں اور اس کے مخالف مزدور محنت کش طبقہ کی اصلاحات پرخطرناک منفی اثرات کو اجاگر کیاجاسکے ۔