بیمار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ نلنی رانی جو بریج نندلال کی بیوی تھی اور وہ حیات نگر کونٹلور کی ساکن تھی ۔ ان دونوں کی شادی 11 سال قبل ہوئی تھی لیکن گزشتہ چند ماہ سے خرابی صحت کے سبب وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔