بیلینو سوزوکی کاروں کی پیداوار میں اضافہ کا منصوبہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کار تیار کرنے والی مشہور کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمٹیڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ لوگوں کو کار خریدی کے انتظار سے بچانے جاپانی سوزوکی موٹر کارپوریشن نے گجرات پلاٹ میں آئندہ سال جنوری مارچ بالینو کاروں کی زبردست پیداوار کا ارادہ رکھتی ہے ۔ حیدرآباد میں نئے Nexa پریمیم آٹو موٹیو سیلس پانچویں چینل کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلس ایم ایس آئی ایل آر ایس کالسی نے کہا کہ بلینو کی پیداوار میں زبردست اضافہ کرنے کی غرض سے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر مترا نیکسا آٹو موبائیلس پرائیوٹ لمیٹیڈ مترا نیکسا نے کہا کہ کمپنی مزید 130 شورومس کا منوبہ رکھتی ہے ۔۔