بیسن کے پکوڑے

اجزاء: بیسن : آدھا کلو ،ثابت ہری مرچ :، آٹھ عدد ، پسی لال مرچ : ایک چمچ ، ثابت دھنیا : ایک چمچ ، میٹھا سوڈا : چوتھائی چمچ ،سفیدہ زیرہ : ایک چمچ ،انڈہ : ایک عدد ،نمک :حسب ذائقہ ،لیمو کا رس : ایک کھانے کا چمچ تیل : تین پیالی
ترکیب : ایک پیالے میں بیسن اور سارے مسالے اچھی طرح ملاکر تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ لیمو کا عرق ملاکر پھینٹ لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو ہلکی آنچ پر پکوڑے فرائی کریں۔ نکال کر ٹشو پیپر پر رکھتی جائیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔ گرماگرم ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
٭٭٭٭