بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے قواعد و شرائط سے قبل ازوقت واقف ہونے کا مشورہ

دفتر سیاست میں اوورسیز اسکالرشپس پروگرام، ایس قدیر باشاہ کا خطاب
حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کیلئے جو قواعد اور شرائط ہیں اس کی قبل ازیں تیاری کریں۔ انگریزی زبان کے امتحانات آئی ای ایل ٹی پی ٹی ای میں اچھا اسکور کریں۔ اس کی تفصیلات اور معلومات کے لئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں معلوماتی سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے برٹش کونسل حیدرآباد کے مسٹر ایس قدیر باشاہ سینئر مارکٹنگ نے اپنے لکچر میں دیا اور بتایا کہ انڈین اسٹوڈنٹ اپنی انگریزی کو سدھارنے اس پر مہارت حاصل کریں۔ اور تلفظ پر خاص توجہ لیں۔ انگریزی زبان کے لب و لہجہ کے ساتھ الفاظ کے استعمال میں بھی کافی فرق ہے۔ برٹش انگلش کے تلفظ اور اس کے الفاظ اور امریکن انگلش کے تلفظ اور الفاظ میں بڑا فرق ہے۔ اس کے لئے انگریزی ممالک کے طلبہ جو امریکہ، آسٹریلیا، کناڈا، برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہاں ہیں ان کے لئے انگریزی زبان کے بولنے، سننے، لکھنے اور پڑھنے کے طریقہ کو پراجکٹر پر بڑے آسان انداز میں بتلایا۔ مس فاطمہ نے ان امتحانات میں کامیابی اور اس میں زیادہ سے زیادہ نشانات کس طرح حاصل کریں کے گُر بتاتے ہوئے کہاکہ طالب علم امتحانات کو عام امتحانات کی طرح نہ سمجھیں کیوں کہ اس کا طریقہ بالکل ہے۔ اگر اس کو پوری سنجیدگی کے ساتھ سمجھ کر تیاری کریں تو زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرسکتے ہیں۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے حکومت تلنگانہ کی میناریٹی اسکالرشپ جو زائداز 20 لاکھ روپئے ہے اس کے حصول اور آن لائن کے طریقہ کار کو بتلایا۔ احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے مسلم طلبہ کو اسکالرشپ کے حصول اور استفادہ پر زور دیا۔ آخر میں ایم اے حمید نے شکریہ ادا کیا۔