بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دینے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ

یدر۔25اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بیدر کے ایس پی مسٹر سدھیر کمار ریڈی نے بتایا ہے کہ بیدر ضلع کے بھالکی تعلقہ کے چلکا پور گائوں کے دتاتریہ پاٹل نے بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ بنایا ‘اس کو بسواکلیان تعلقہ کے کٹہ گائوں کے متوطن سریش ہیگڈے نے منگلور کے رفیق نامی ایجنٹ سے ملکر ملیشیا میں روزگار دلانے ایمپلائمنٹ ویزا روانہ کرنے جھوٹ بول کر رقم حاصل کی ۔ ایمپلاومنٹ ویزا کے بجائے ٹورٹ ویزا دتاتریہ پاٹل کو روانہ کیا ‘ویزا کی معیاد ختم ہونے پر دتاتریہ پاٹل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔اس ضمن میں دتاتریہ پاٹل کے بھائی ڈگمبر پاٹل کی شکایت پرکھٹک چنچولی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا اور تحقیقات کے دوران ملزم سریش ہیگڈے کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں دے دیا گیا۔ بیدر کے ایس پی مسٹر سدھیر کمار ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بیرون ممالک میں روزگار دلانے کا یقین دلاکر دھوکہ دینے والوں سے ہوشیار رہنے اور کوئی بھی ایجنٹ کے پاس ویزا ہے تو مکمل تحقیقات کریں۔ دھوکہ نہ کھائیں۔