بیرون ملک روانگی میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) بیرون ملک روانگی کی خواہش میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ تروملگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ منصور نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ منصور آر ٹی سی کالونی تروملگیری میں رہتا تھا ۔یہ شخص بیرون ملک روانگی کی خواہش رکھتا تھا تاہم ویزا کی دستیابی اور مراحل میں کامیابی حاصل نہیں ہوپارہی تھی اور بڑی کوششوں کے بعد بھی وہ مسلسل ناکام ہورہا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔