بیروزگاری اور گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے ایک اور گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 24 سالہ شخص این شیوا شنکر ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ تارناکہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 26 سالہ نریش جو رمنتاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ روزگار کی تلاش کر رہا تھا ۔ تاہم اس شخص کو ہر جگہ ناکامی حاصل ہو رہی تھی اور وہ ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ جس میں ناکامی سے یہ شخص دلبراشتہ ہوگیا اور اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔