بیدر میں کرناٹک یوم تاسیس تقاریب کا انعقاد

ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر، کالجس اور مدارس میں پرچم کشائی
بیدر۔یکم ؍نومبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ضلع بھر میں تمام سرکاری و خانگی مدارس ‘ کالجس اور سرکاری دفاتر میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔آج صبح بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر سے ایک جلوس شہر کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے بیدر کے نہرو اسٹڈیم پہنچا ‘ بیدر کے نہرو اسٹڈیم میں بید ر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر انوراگ تیواری نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی ‘ اس پروگرام کی صدارت بیدر کے رکن اسمبلی گرپادپاناگمارپلی نے کی ‘ جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے بیدر کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت رائو کھوبا ‘ مسٹر رگھوناتھ ملکہ پورے رکن قانون ساز کونسل ‘بیدر ضلع پنچایت کی صدر ‘کنڑا ساہتیہ پریشد بیدر ضلع کے صدر‘ کے علاوہ بیدر ضلع ایس پی مسٹر مسٹرسدھیر کمار ریڈی موجود تھے ۔ اس موقع پر پولیس محکمہ ‘ ہوم گارڈ‘ این سی سی ‘ اسکائوٹ اور کالج و اسکول کے طلباء کی جانب سے پریڈ کے علاوہ سلامی دی گئی ‘ اس کے علاوہ بیدر شہر کی رنگ مندر میں تہذیبی و ثقافتی پروگرام طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے ۔یوم تاسیس کرناٹک کی60ویںسالگرہ کی رنگا رنگ تقریب یہاںنہرواسٹیڈیم میںمنعقد کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میںکہاکہ یوم تاسیس کرناٹک کی یہ تقریب عوام میںخوشی اورپرامن طورپر منائی جارہی ہے ریاست کرناٹک میںامن وضبط کی صورتحال میں بہتری کیلئے ہر ایک کی نیک خواہشات اس میںشامل ضرورہیں۔ سرحدی علاقہ میںکنڑازبان کوفروغ دینے کی سخت ضرورت ہے جس کیلئے کنڑاساہتہ مراکز کاقیام عمل میں لایا گیا ہے ۔کنڑافروغ کے محکمہ کی جانب سے زبان کوفروغ دینے کیلئے عوام میںشعوربیداری کاپروگرام بھی کررہے ہیں۔بیدر کے یس پی مسٹر سدھر کمارریڈی نے بھی سلامی دی۔