بہار میں لا اینڈ آرڈر مسئلہ پر آر جے ڈی کا اسمبلی میں ہنگامہ

پٹنہ، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بہار اسمبلی میں آج سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل نے ریاست میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ہنگامہ کرنے کے بعد ایوان سے واک آوٹ کیا۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات ختم ہونے کے بعد اسپیکر وجے کمار چودھری نے آر جے ڈی کے للت یادو اور کانگریس کے رام دیو رائے کے تحریک التوا کی تجویز کو جیسے ہی نامنظور کرنے کا اعلان کیا آر جے ڈی کے للت یادو نے کہا کہ ریاست میں جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور حکومت کی ساکھ ختم ہوگئی ہے ۔

 

سابق کابینی وزیر اور پورے خاندان کا نام ووٹر لسٹ سے غائب
جون پور، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں جون پور کے ملھنی کے رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی حکومت میں سابق کابینہ وزیر پارس ناتھ یادو کے پورے خاندان کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہے ، جس سے انہیں بغیر ووٹنگ ہی واپس لوٹنا پڑا۔ ممبر اسمبلی اور سابق وزیر پارس ناتھ یادو آج امرپور میں وارڈ نمبر نو میں ووٹنگ کے لئے گئے تھے ۔ووٹر لسٹ سے ان کا نام غائب تھا۔ انہوں ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی حرکت جس افسر یا ملازم نے کی ہے ، اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔