بہار میں بھی طوفان باد و باراں کئی مقامات پر زبردست بارش

پٹنہ 30 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں 50 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد یہاں در جہ حرارت میں کمی آئی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ریاست میں کئی مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں حالانکہ عوام کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے لیکن اس سے فصلوں کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ پٹنہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کٹیہار اور پورنیا اضلاع میں بھی بارش ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں جس سے فصلیں متاثر ہوتی ہیں۔