بہاری قیمہ

اجزاء: قیمہ آدھا کلو، کچی پپئی ڈیڑھ چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، لیمو دو عدد، جائفل ایک چائے کا چمچہ، جاوتری ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، پیاز ایک عدد تلی ہوئی، خشخش ایک کھانے کا چمچہ، پسا ہوا کھوپرا ایک کھانے کا چمچہ، ثابت لال مرچ آٹھ عدد، چھوٹی الائچی چارعدد، دار چینی ایک ٹکڑا، پسا ہوا گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، دہی ایک کپ، تیل آدھی پیالی۔
ترکیب:سب سے پہلے خشخش، لال مرچ، کھوپرا، چھوٹی الائچی، دارچینی ایک ساتھ ملا کر باریک پیس لیں اور اوپر دیئے گئے تمام مسالوں کے ساتھ ملاکر دہی میں اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں قیمہ ملادیں۔ اب لیمو ں کا رس بھی شامل کرکے قیمہ کو آدھا گھنٹہ کے لئے رکھ دیں اور کسی برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں قیمہ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں، جب پانی خشک ہونے لگے تو اسے دَم دیں۔ اس طرح تیار ہوجائے گا مزیدار بہاری قیمہ۔