بہادر پورہ میں سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر حیدرآباد میں چلائے جارہے ایک اور کرکٹ پر سٹہ بازی ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے علاقہ بہادرپورہ سے دو سٹے بازوں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے بموجب 29 سالہ پروین کمار اور اس کا ساتھی 30 سالہ گوند اگروال شہر میں خواہشمند افراد سے آئی پی ایل کرکٹ میچس پر سٹے کی بولی وصول کررہے تھے۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر پروین کمار اور گوند اگروال کے مکان واقع بہادرپورہ میں دھاوا کیا اور وہاں سے 45 ہزار نقد رقم، موبائیل فونس، ٹی وی سیٹ اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے انہیں کاماٹی پورہ پولیس کے حوالے کردیا۔