بھینسہ میں کرانہ کی دکانات میں سرقہ کی واردات

بھینسہ۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے گاندھی گنج میں واقع دو کرانہ شاپ میں سرقہ کی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم سارقین نے بیڑی کے کٹوں (کارٹون) کا سرقہ کرلیا۔ شہر کے گاندھی گنج میں واقع کرانہ دکان جس میں رمیش کرانہ اور اومکار کرانہ کے مالکین آج صبح اپنی اپنی دکانیں کھولیں اور سامان کو بکھرا ہوا پایا۔ مکمل تحقیقات کرنے پر دکان کے اوپری ٹینوں کو کٹا ہوا پایا اور دکان کی تمام اشیاء میں بیڑی کے کٹوں کو غیرموجود پایا جس پر دکان مالکین اپنے دکان کی تمام اشیاء ساز و سامان کی مکمل جانچ کی اور بیڑی کے کٹوں کا سرقہ ہونے پر سکتہ کا شکار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ رمیش کرانہ میں تقریباً 80,000 کے بیڑی کٹے اور اومکار کرانہ میں تقریباً 10,000 روپئے کے بیڑی کے کٹوں کا سرقہ ہوا ہے۔